
آج اس آرٹیکل میں ہم سوزاک کی علامات اور وجوہات کے بارے میں بات کریں گے۔ سوزاک کا علاج کیسے جلد از جلد ممکن ہے۔اس موذی مرض کے نام سے بہت ہی کم لوگ ناواقف ہوں گے۔کیونکہ یہ اس قدر تکلیف دہ مرض ہے کہ اس کے مریض خود کشی پر بھی آمادہ ہوجاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سوزاک کے مریض پیشاب کرتے ہیں تو ان کو اتنی تکلیف ہوتی ہے جیسے کہ ان کی جان نکل رہی ہے۔
لیکن اس کم بخت کو دن میں کئی بار اس تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ اس بیماری کی وجہ سے جوانی کی امنگیں شباب کے ولولے اور دلی حوصلے ملیا میٹ ہو جاتے ہیں۔انسان کے جسم کی طاقت ختم ھو جاتی ھے۔جریان منی سرعتِ انزال اور اس طرح کے دیگر نسل کش امراض انسان کو لگ جاتے ہیں
اور جب تک سوزاک کا علاج نہ کیا جائے تو دیگر تمام بیماریوں سے شفا بھی نہیں ملتی۔غرض کہ اس کا مریض بے شمار بیماریوں کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ اور اپنی صحت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیتا ہے
سوزاک کی علامات
- پیشاب کی نالی کا سوراخ قدرے سرخ اور متورم معلوم ہوتا ہے۔
- نالی میں جلن ہوتی ہے
- پیشاب کرتے وقت خارش ہوتی ہے
- اور نیلاہٹ مائل پیپ خارج ہونا شروع ہوجاتی ہے
- چند دن یہ حالت رہ کر درد جلن اور پیپ مزید گہری ہو جاتی ہے
- عضوتناسل پر ورم ہو جاتا ہے
- بعض اوقات ورم اور سوزش کی زیادتی کی وجہ سے پیشاب ہی بند ہو جاتا ہے
- یا پھر پیشاب کے ساتھ خون آنے لگ جاتا ہے
سوزاک کے اسباب
اس کے اکثر اسباب میں سے چند ایک میں یہاں پر بیان کر دیتا ہوں۔
- فاحشہ عورت سے مباشرت کرنے سے
- ماہواری والی عورت سے ہمبستری کرنے سے
- لیکوریا کی مریض عورت سے میل ملاپ یا ہمبستری کرنے سے
- شراب، شباب اور کباب کے کثرت استعمال کی وجہ سے
- گرم اجزا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے
- مشت زنی کی وجہ سے
یہ چند وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے یا پھر ہو جاتا ہے۔
سوزاک کا علاج\ Sozak ka ilaj
حکماء کے مطابق سوزاک ایک بہت مشکل علاج بیماری ہے۔ہر کوئی اس کا علاج نہیں کر سکتا۔ بعض اوقات بہت بھروسہ مند نسخے استعمال کروائے جاتے ہیں لیکن کامیابی نصیب نہیں ہوتی۔
الحمدللہ آج جو نسخہ میں آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں ان شاء اللہ تعالی بفضل خدا یہ نسخہ سوزاک کے مرض کو جڑ سے ختم کر دے گا۔ سوزاک ابتدائی مرحلے میں ہو یا درمیانی مرحلے میں ہوں یا پھر سوزاک کی بیماری گھر کر چکی ہو تو پھر یہ نسخہ آپ کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے۔
اجزاء
- ریونڈ ختائی7 ماشہ
- شورہ قلمی 7 ماشہ
- جَو کھر 5 ماشہ
- سفید زیرہ 3 ماشہ
- چینی 3 تولہ
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو اچھی طرح سے باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ اور اس پاؤڈر کو چینی میں اچھی طرح سے ملا دیں۔ تو اب الحمداللہ سوزاک کے علاج کے لیے ایک بہترین پھکی تیار ہے۔
ترکیب استعمال
صبح خالی پیٹ مٹی کے برتن کی لسی کے ساتھ ایک تولہ دوا استعمال کریں۔ اور اسی طرح ایک تولہ دوا آپ شام 4 بجے استعمال کریں۔ یہ طریقہ آپ نے تین روز استعمال کرنا ہے۔
پرہیز
جب تین روز آپ نے یہ دوا استعمال کرنی ہے تو اس دوران مرچ مصالحہ جات، سالن اور ترش اشیاء سے بالکل پرہیز کریں۔ بالکل سادہ اور نرم غذا استعمال کریں۔ ابلے چاولوں کے اوپر دودھ ڈال کر استعمال کریں اور چاولوں کے اوپر اپنے چینی اور شکر بھی استعمال نہ کریں۔ صرف تین روز کے لیے سادہ اور تھوڑی غذا استعمال کر لیں۔