کیا آپ خونی بواسیر جیسے نامراد مرض میں مبتلا ہیں؟ اور آپ اس مرض کا علاج کروا کروا کر تھک چکے ہیں۔ تو آج میں آپ سب کے لیے ایک نہایت ہی آسان، سادہ دیسی نسخہ لیکر آیا ہوں۔ جو کہ نہایت ہی آزمودہ اور مجرب ہے۔ اس نسخے کے استعمال سے 3 دن میں آپ کو مرض سے آرام آ جائے گا۔ اور 15 دن کے مسلسل استعمال کے ساتھ ساتھ بتائے گئے پرہیز پر عمل کرنے سے انشاءاللہ آپ کا یہ مرض پوری طرح ختم ہو جائے گا۔ اور اللّٰہ تعالیٰ شفائے کاملہ عطا فرمائے گا۔

خونی بواسیر کی پہچان/تشخیص
اس مرض کی سب سے بڑی اور سادہ پہچان یہ ہے کہ جو بھی انسان اس مرض میں مبتلا ہو گا وہ جب حاجت کے لیے جاتا ہے تو فضلے کے ساتھ یا پھر اس کے علاوہ بھی اس کے معقد سے خون بہتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر معقد کے اردگرد چند موہکے بھی نمودار ہو جاتے ہیں جو اٹھنے بیٹھنے میں بہت تکلیف دیتے ہیں۔ اور بعض اوقات موہکوں سے خون بھی بہتا رہتا ہے۔
یاد رہے کہ معقد سے خون آنے کا مطلب خونی بواسیر ہی نہیں ہوتا۔ بعض اوقات معدے کے السر یا دیگر وجوہات کی وجہ سے بھی معقد سے خون آ سکتا ہے۔ یا چند دیگر وجوہات سے بھی معقد سے خون بہتا ہے۔ لہذا پہلے اس مرض کی تشخیص بہت ضروری ہے۔
اس مرض کی واضح پہچان یہ ہے کہ معقد کے اردگرد چند موہکے بن جاتے ہیں۔ جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اور اکثر اوقات موہکوں سے خون بہتا ہے۔ جس وجہ سے مریض بہت کمزور ہو جاتا ہے۔ وہ خود کو تھکا تھکا محسوس کرتا ہے۔ اور مریض میں ایک چرچراہٹ سی پیدا ہو جاتی ہے۔
خونی بواسیر کی وجوہات
اس مرض کی وجوہات کافی زیادہ ہیں اور ہر ایک مریض کی مختلف مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے چند مشترکہ وجوہات ذیل ہیں۔
- فاسٹ فوڈ، برگر پیزا وغیرہ کا زیادہ استعمال
- بوتل کا زیادہ استعمال
- مصالحوں کا زیادہ استعمال
- باہر کے کھانے زیادہ کھانے
- بیف کے گوشت کا زیادہ استعمال
- پانی کا کم استعمال کرنا
- خشک میوہ جات کا کثرت سے استعمال
- سبزیوں کا کم استعمال
- اکثر قبض کا رہنا
- بے قاعدگی سے کھانا
- چٹ پٹی اشیاء کا استعمال
- ورزش کا نہ کرنا
علاج کے لیے پرہیز
جیسا کہ قبض کو ام امراض کہا جاتا ہے اور یہ بواسیر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بواسیر کے مریض کو مریض کو چاہیئے کہ پانی کا کثرت سے استعمال کرے اور کسی بھی صورت خود کو قبض نہ ہونے دے۔ دن میں دو مرتبہ ءاجت کرنی چاہیے۔ جب بھی حاجت کے لیے جائے تو زیادہ وقت نہ لگائے۔
اس سب کے علاوہ جتنی بھی علامات اوپر بتائ گئ ہیں ان سب کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔ اپنی خوراک، عادات اور طرزِ زندگی کو تعمیر نو کرے۔ تا کہ ایک صحت مند زندگی گزار سکے۔
علاج کے لیے نسخہ/اجزاء
- شورہ قلمی 2 تولہ
- پھٹکری خام 2 تولہ
- رسوت مصفحہ 2 تولہ
ترکیب تیاری
ان تینوں اجزاء کو آپ کسی بھی پنسار سٹور سے حاصل کر لیں۔ اس کے باریک پاوڈر بنا لیں۔ اور اس میں تھوڑا پانی ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ اور بیڑ کے برابر گولیاں بنا لیں۔
ترکیب استعمال
صبح و شام کھانے کے بعد تازہ پانی کے ساتھ 15 دن تک استعمال کریں۔ بحکم خدا آپ کو شفاء نصیب ہو گی۔
Pingback: Bawaseer ka ilaj khud karen at home – Ustad Techno