اگر آپ کو جگر کی گرمی کا مسئلہ ہے۔ تو اس کا جلد علاج بہت ضروری ہے۔ لیکن علاج سے پہلے آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کو جگر کی گرمی کا ہی مسئلہ ہے۔
کسی بھی جاندار جسم میں جگر کا صحت مند ہونا ہی اصل تندرستی ہے۔ جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے۔ جو جسم کو خون فراہم کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔
اور جو چکنائی ہم خوراک کی صورت میں لیتے ہیں جگر اس چکنائی کو ہمارے جسم میں انرجی کے لیے استعمال کرتا ہے۔جگر خون کو صاف کرتا ہے۔ خون کو پتلا کرتا ہے اور نیز خون کے متعلق بہت سے کام جگر کرتا ہے۔
زیادہ چکنائی کے استعمال سے یا پانی کے کم استعمال کی وجہ سے جگر کے گرد ایک تہہ جم جاتی ہے جو جگر کو مکمل فعال نہیں ہونے دیتی۔ اور یوں ہم جگر کی گرمی کا شکار ہو جاتے
علامات
جب انسان جگر کی گرمی کا شکار ہو جاتا ہے تو بھوک بہت کم لگتی ہے۔ آنکھوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور پیشاب کے دوران جلن محسوس ہوتی ہے۔ پیشاب جل کر اور پیلا آتا ہے۔ اور بعض اوقات جسم پر خارش ہوتی ہے۔
جگر کی گرمی کا علاج
اگر آپ اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ اور جگر کی گرمی کا علاج چاہتے ہیں تو اس ویڈیو کو دیکھ لیں۔