آج کے دور میں معدے کی گرمی کا مسئلہ ایک عام مسئلہ ہے۔ ہم میں سے سب ہی لوگ زندگی میں ایک بار یا کئی دفعہ معدے کی گرمی کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں۔ معدہ انسانی جسم کا اہم جز ہے جسم کے تقریباً تمام اجزاء اس کے ارد گرد ہی گھومتے ہیں۔
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ “معدہ بدن کا حوض ہے اور رَگیں اس کے پاس جاتی ہیں ، اگر معدہ صحیح ہو گا تو رگیں بھی صحت لے کر پلٹیں گی اور اگر معدہ خراب ہوگا تو رگیں بھی بیماری لے کر پلٹیں گی”
حضور کی اس حدیث سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ معدہ کی تندرستی ہی اصل تندرستی ہے۔ اگر معدہ ٹھیک سے کام کر رہا ہو تو بدن کو توانائی و حرارت بھی ملتی ہے اور جسم تندرست و توانا بھی رہتا ہے۔
معدہ اور اس کا کردار
معدہ ہمارے جسم میں ایک مخصوص شکل کا تھیلا ہے۔ جس کے ساتھ رگیں/نالیاں منسلک ہوتی ہیں۔ اور معدے کی مختلف تہیں بھی ہوتی ہیں۔
جو خوراک ہم کھانے کی شکل میں کھاتے ہیں وہ ایک مخصوص نالی کے ذریعے ہمارے معدے میں پہنچتی ہے جس کو کھانے کی نالی کہتے ہیں۔ جب وہ خوراک معدے میں پہنچتی ہے تو معدہ اس کو ہضم کرتا ہے اور جو اس سے طاقت و توانائی ملتی ہے وہ مختلف رگوں کے ذریعے جسم کے دیگر اعضاء کو پہنچاتا ہے۔ اور ناکارہ سامان کو فضلے کی صورت میں خارج کر دیتا ہے۔
معدے کی گرمی
چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں کی وجہ ہمارے جسم میں کھانے کی نالی یا پھر معدے میں سوزش اور ورم ہو جاتا ہے جو معدے کی گرمی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
شراب، الکوحل، سیب کا سرکہ، نشہ آور ادویات، کثرت گوشت یا پھر بازاری کھانے کی وجہ سے بھی معدے میں گرمی ہو جاتی ہے۔
علامات
کھٹی ڈکاریں آنا
پیٹ کا پھول جانا
بدہضمی، گیس
بھوک کا نہ لگنا
کھانے کے بعد الٹی یا قہ کا آنا
کھانے کے بعد سینہ بھاری ہو جانا
یہ چند معدے کی گرمی کی عام علامات ہیں۔
معدے کی گرمی کا علاج
گھریلو علاج
یہاں اس کا علاج ہے۔
پودینے کا استعمال کریں
دہی کا استعمال کریں
سونف کا استعمال کریں
املی آلو بخارے کا پانی
پھلوں کا استعمال کریں